اسلام آباد(پی پی آ ئی) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات کے لیے ازخود نوٹس کیس میں اقلیتی برادری نے فریق بننے کی درخواست کر دی۔سپریم کورٹ میں سیموئیل پیارا نامی شخص کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات سے مسیحی برادری کے حقوق بھی جڑے ہیں۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ صدرپاکستان کی دونوں صوبوں میں عام انتخابات کی دی گئی تاریخ کو تبدیل کیا جائے، 9 اپریل مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کا دن ہے اور دونوں صوبوں کی مسیحی برادری ایسٹر کے تہوارمیں مصروف ہوگی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ 7 اپریل کو گْڈ فرائی ڈے کا دن بھی مقدس دن ہے، دونوں صوبوں میں اس لیے7 یا 9 اپریل کو عام انتخابات نہ کرائے جائیں۔درخواست میں کہا گیا کہ مسیحیوں کے حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست گزار کو ازخود نوٹس میں فریق بنایا جائے۔
Next Post
پرویز اشرف عدالتوں کے فیصلوں کی مسلسل توہین کر رہے ہیں:فواد چوہدری
Sun Feb 26 , 2023
لاہور اور راولپنڈی کے 200 سے زائد کارکنان اس وقت مختلف جیلوں میں ہیں لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور اور راولپنڈی میں گرفتار کارکنوں نے ضمانتیں کرانے سے انکار کردیا ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان […]
