مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز اشرف عدالتوں کے فیصلوں کی مسلسل توہین کر رہے ہیں:فواد چوہدری

لاہور اور راولپنڈی کے 200 سے زائد کارکنان اس وقت مختلف جیلوں میں ہیں
لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور اور راولپنڈی میں گرفتار کارکنوں نے ضمانتیں کرانے سے انکار کردیا ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ راجا پرویز اشرف عدالتوں کے فیصلوں کی مسلسل توہین کر رہے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کو معلوم ہونا چاہئے وہ آئین کے تابع ہیں یہ اسمبلی آئین کے تحت چلنی ہے آصف زرداری مافیا کے تابع نہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرکے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کا یہ آخری الیکشن تھا اگلے الیکشن میں ضمانت ضبط ہو جائے گی۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پشاور اور ملتان میں پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کرنے سے انکار کر دیا، لاہور اور راولپنڈی کے 200 سے زیادہ کارکنان اس وقت مختلف جیلوں میں ہیں، ان لوگوں نے ضمانت کی درخواستوں سے انکار کیا ہے۔