شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جیل بھرو تحریک ڈوب مرو تحریک بن چکی،تمام افراد کو 30،30 دن کیلئے نظر بند کیاہے:رانا ثنا اللہ

فیصل آباد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ جیل بھرو تحریک ڈوب مرو تحریک بن چکی ہے، جیل بھرو تحریک میں 100 سے سوا سو افراد اکٹھے ہوئے ہیں،اکثر لوگ کہہ رہے ہیں ہمیں چھوڑ دیں یہ ہمیں ورغلا کر لائے ہیں،تمام افراد کو 30،30 دن کیلئے نظر بند کیاہے،جیل بھرو تحریک میں 80 فیصد ضمانت کی درخواست کررہے ہیں،پہلے دور دراز کی جیلیں بھریں گے پھر نزدیک کی جیلیں بھریں گے۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمران خان گزشتہ 8 ماہ سے فتنہ برپا کررہاہے،عمران نے ملک کی بہتری کیلئے ایک لمحہ خرچ نہیں کیا، ملک میں انارکی پھیلا کاتہیہ کر رکھا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان کبھی اسلام آباد پر حملہ آور ہوتا ہے، کبھی کہتا ہے اسلام آباد میں عوام کا سمندر لے کر آ رہاہوں،اس الیکشن میں قوم عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرے گی،موجودہ الیکشن میں قوم فتنے کی شناخت کرے گی۔ عمران خان کے جلاوگھیراو اور انتشار پھیلانے کے سارے حربے ناکام ہو ئے، وہ ملک میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں،انہوں نے 4 سال ملک کیلئے مسائل پیدا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ یہ بنچ فکسنگ ہے اس کا ازخودنوٹس لیا جائے،پرویز الٰہی کی آڈیو لیکس کا نوٹس لے کر تحقیقات کرائی جائیں، عدلیہ کو بطور ادارہ کمزور کیا جائے تو ملکی مسائل میں اضافہ ہوگا،ان کاکہناہے کہ سروے کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کی پوزیشن بہت بہتر ہے۔