شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہبازشریف جیسا مانگنے کا طرہ امتیاز دنیا میں کسی کے پاس نہیں

شہبازشریف کوفقیروں کی گینز بک میں شامل کردیاجائے:پرویز الٰہی کا طنز
لاہور(پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شہبازشریف جیسا مانگنے کا طرہ امتیاز دنیا میں کسی کے پاس نہیں، شہباز شریف کو فقیروں کی گینز بک میں شامل کردیاجائے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنماپرویز الٰہی سے اعجاز شاہ زبیراحمد،زین علی بھٹی، فیاض تبسم ودیگر سیاسی رہنماوں نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ شہبازشریف نے کابینہ میں کہا چائے میں چینی نہیں اور کھانے کو بسکٹ نہیں ملیں گے، ہر وزیر اپنا بجلی کا بل خود ادا کرے گا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف شہبازشریف کے شادیانے بجا رہا ہے،آئی ایم ایف کہتا ہے اتنا سمجھ دار وزیراعظم دنیا میں نہیں دیکھا۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف جیسا مانگنے کا طرہ امتیاز دنیا میں کسی کے پاس نہیں، شہبازشریف کو فقیروں کی گینز بک میں شامل کردیاجائے،ان کاکہناتھا کہ فیصلے پر مریم، مریم کے اباجی سمیت رانا ثنا اللہ دیگر تعریفوں کے پل باندھ رہے تھے۔