عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نااہل حکمران ملک کی معیشت اور امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں: چوہدری پرویز الٰہی

تحریک انصاف نے عوام کو شعور دے دیا، وہ بیدار ہو چکے ہیں،کسی جھانسہ میں نہیں آئیں گے
حقیقی آزادی اور ترقی کے لیے عمران کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی اور پاکستان کی ترقی کے لیے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی ناکام سیاست بچانے، مخالفین پر دباؤ کیلئے جھوٹے مقدمے درج کرا رہی ہے، نااہل حکمران ملک کی معیشت اور امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اداروں پر دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کی کارروائیاں کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، اب عوام کو عمران خان نے شعور دے دیا اور وہ بیدار ہو چکے ہیں۔پرویز الٰہی نے کہا کہ وفاقی اور نگراں حکومت یاد رکھے ان کو پنجاب اور کے پی میں الیکشن 90 دن میں کروانے ہوں گے، صدر عارف علوی نے تاریخ دے کر بے مثال کام کیا ہے۔