آمدن سے زائد اثاثہ جات؛ عثمان بزدار کو شامل تفتیش

ہونے کا حکم،عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تین مارچ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔یلاہور کی احتساب عدالت میں دوران سماعت سرکاری وکیل نے بتایا کہ عثمان بزدار انکوائری میں شامل نہیں ہورہے۔یعدالت نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر شامل تفتیش نہیں ہوں گے تو پھر ضمانت مسترد کرنے کے لیے یہی کافی ہے۔ آج ہی شامل تفتیش ہوں۔یعدالتی ریمارکس پر عثمان بزدار نے کہا کہ دس روز کی مہلت دی جائے۔ ایک شادی کی تقریب ہے۔ جس پرعدالت نے ریمارکس دئیے کہ شادی کوئی بہانہ نہیں۔ دس دن کی تاریخ مانگ رہے ہیں خدا کا خوف کریں۔ اگر آپ شامل تفتیش نہیں ہوتے تو آپ کو مجھ سے ریلیف نہیں ملے گا۔یعدالت نے عثمان بزدار کے جانب سے تمام ریکارڈ کو نیب فائل کا حصہ بنانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ بتائیں کیا عثمان بزدار کا کیس پچاس کروڑ تک جاتا ہے۔ جس پر تفتیشی نے بتایا کہ نہیں ابھی یہ تعین نہیں ہوا۔احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ عثمان بزدار کے خلاف کیسے انکوائری شروع ہوئی۔ جس پر تفتیشی نے بتایا کہ ان کے خلاف والد اور فیملی کے نام پر دس ارب کے اثاثے بنانے کی شکایت موصول ہوئی۔ جس پر عثمان بزدار نے کہا کہ میرے تو پورے قبیلے کے دس ارب کے اثاثے نہیں۔ فریقین کے دلائل سنننے کے بعد عدالت نے عبوری ضمانت میں سات مارچ تک توسیع کردی۔

Next Post

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

Mon Feb 27 , 2023
اسپن وام میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا اسپن وام(پی پی آئی)شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 2 […]