اسپن وام میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا
اسپن وام(پی پی آئی)شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی شناخت سپاہی افضل اور سپاہی عمران کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جب کہ زخمی سپاہی شہزاد اور سپاہی رضوان کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
