ہرنائی میں فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 4 مزدور جاں بحق 3زخمی، حملہ آوروں نے کوئلے کے ڈھیر بھی نذر آتش کردئے، لاشیں اور زخمی اسپتال منتقل

ہرنائی (پی پی آئی)بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 4 مزدور جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کوئلے کی نجی کان میں گھس گئے۔مسلح افراد نے وہاں سوئے مزدوروں پر فائرنگ کردی اور کوئلے کے ڈھیروں پر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔فائرنگ کے واقعے میں 4 مزدور جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ پیر کی علی الصبح لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جب کہ ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نور خان، عبد الحنان، سید حنان اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں شیرزمان، سید اکرم اور باز محمد شامل ہیں۔

Next Post

‫سعودی عرب نے اے ایف سی ایشین کپ™ 2027 کی میزبانی کے حقوق حاصل کرلیے

Thu Feb 2 , 2023
 ریاض، سعودی عرب، یکم فروری 2023/پی آرنیوزوائر/– اپنی شاندار تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کو بدھ، یکم فروری کو منامہ، بحرین میں ہونے والی 33 ویں اے ایف سی کانگریس کی جانب سے ایشیا کے سب سے باوقار مردوں کے قومی ٹورنامنٹ – اے ایف سی ایشین کپ™ 2027 […]