عوام کو اکسانے کا الزام؛ لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب

عدالت میں پیش،پولیس کی عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست
اسلام آباد (پی پی آئی)عوام کو مشتعل کرنے کے الزام میں گرفتار معروف دفاعی و سیاسی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عباس شاہ کے روبرو پیش کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق تفتیشی افسرنے عدالت سے امجد شعیب کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو پیر کی علی الصبح اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 153 اے اور 505 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔امجد شعیب پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت سرکاری ملازمین کو سرکاری اور قانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنے کیلئے اکسایا۔ حکومت اور حزب اختلاف میں مزید دشمنی، نفرت اور اشتعال انگیزی پیدا کرنے کی کوشش کی۔

Next Post

مقبوضہ جموں وکشمیر میں مزید4 کشمیریوں کے مکانات ضبط

Mon Feb 27 , 2023
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے سرینگر اور اسلام آباد اضلاع میں مزید چار کشمیریوں کے مکانات ضبط کرلئے ہیں۔نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے جھوٹے مقدمات کے سلسلے میں سرینگر کے علاقے برتھانہ قمرواری میں تین اور […]