کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت میں حساس ادارے کا افسرپاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی(پی پی آئی) بھارت میں حساس ادارے ’ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن‘(ڈی آر ڈی او)کے ایک سینئر افسر کو مبینہ طور پر پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق بابورام ڈے نامی یہ شخص ڈی آر ڈی او کی ریاست اوڑیسا کے ضلع باسل پور میں واقع ساحلی شہر چاندی پور میں واقع’انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج‘ (آئی ٹی آر) پر بطور سینئر ٹیکنیکل آفیسر کام کرتا تھا، جسے جمعہ کے روز ریاست اوڑیسا کی پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر گرفتار کیا ہے۔حالیہ دنوں ٹیسٹ رینج کی کچھ حساس تصاویر اور ویڈیوز لیک ہو کر منظرعام پر آئی تھیں۔ اس واقعے کی تحقیقات کی گئی تو انکشاف ہوا کہ یہ کام بابو رام ڈے کا ہے۔ آئی جی ایسٹرن رینج ہمانشو کمار لال نے بتایا ہے کہ بابو رام ڈے کو پاکستان سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔بابو رام کو مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے ایک خاتون نے اپنی محبت کے جال میں پھنساکر راز حاصل کیے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ 2021ء کے بعد بھارت میں اپنی نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔