کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا بھر میں یکم رمضان المبارک 23 مارچ کو ہونے کا امکان

امارات میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان کی پیش گوئی
کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ (29 شعبان) بروز بدھ کو ہوگا،پی پی آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق رمضان کے نئے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔بیان میں بتایا گیا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ 22 مارچ یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آجائے گا۔یعنی رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 22 مارچ کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف یا جزوی طور ابر آلود ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں فلکیات کے سابق پروفیسر اور موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ المسند نے کہا تھا کہ رواں برس ماہ رمضان کا آغاز 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے بھی کہا تھا کہ رواں سال رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔یعنی اس سال قوی امکان ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی دن ہوگا۔