اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کا آلہ کار بن رہاہے، حافظ نعیم الرحمان

خالد رضا کی ٹارگٹ کلنگ اداروں کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے
کراچی (پی پی آئی)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کا آلہ کار بن رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں اس وقت امن و امان کی صورتحال بہت ابتر ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات ایک واقعہ رونما ہوا ہے جو کہ عام ڈکیتی کی واردات سے ہٹ کر معلوم ہوتا ہے، خالد رضا صاحب جن کا تعلق تعلیم کے شعبے سے تھا اور ان کی شناخت یہ تھی کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد کرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ خالد رضا کو ان کے گھر کے سامنے ٹارگٹ کر کے شہید کیا گیا ہے اور اس طرح ٹارگٹ کلنگ کا یہ سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خالد رضا کا تعلق تعلیم، کشمیر، فلاح و بہبود کے کاموں سے ہے اور ان کو اس طرح ٹارگٹ کیا جانا ہمارے اداروں کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے۔