اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی جان کو خطرہ، دوبارہ حملہ ہوا تو قوم باہر نکل آئیگی: مسرت جمشید

لاہور(پی پی آ ئی) رہنما تحریک انصاف اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سکیورٹی کے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں، کارکنان چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظت کے لیے پہنچ جائیں۔لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی لاہور سے اسلام آباد روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور ان کے لوگوں نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے، یہ لوگ ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، آج مہنگائی سے بچنے کے لیے پاکستان کے محب وطن لیڈروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری کی دھمکیوں کو دیکھیں، عمران خان پر کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے، کوئی بھی کارروائی ہوتی ہے تو وہی لوگ ذمے دار ہوں گے جو پہلے نامزد کیے گئے تھے۔مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نقصان پہنچانا پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، خدا نہ کرے عمران خان کو کْچھ ہوا تو عوام خود بخود سڑکوں پر نکلے، تحریک انصاف کے چیئرمین کو ہٹانا پاکستان پر کاری ضرب لگانے کے مترادف ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے اپیل کی کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو پیشی سے استثنیٰ دیا جائے، ان کی جان کو خطرہ ہے۔