معروف ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی (پی پی آئی) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں معروف ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق سید خالد رضا کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی تنویر رضا کی مدعیت میں گلستان جوہر تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا، جبکہ مقدمے میں قتل و دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز 27 فروری بروز پیر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ماہر تعلیم اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے سینیر عہدیدار سید خالد رضا کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا اور پولیس نے واقعے کو ’ٹارگٹڈ حملہ‘ قرار دیا تھا۔

Next Post

عمران خان مارچ میں نااہل ہوجائیں گے،جیل بھی جائیں گے، منظوروسان کی پیش گوئی

Tue Feb 28 , 2023
کراچی (پی پی آ ئی)پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے مارچ میں عمران خان کی نااہلی کی پیش گوئی کردی۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل بھی جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان مارچ میں نااہل ہوجائیں گے۔عمران خان کے […]