سیاسی طور پر آزادانہ فیصلے کرنے کا وقت آ چکا ہے،مولانا معتصم الٰہی ظہیر
محلاتی سازشوں سے ملک میں جمہوریت کمزور ہو ئی:سینیٹر حافظ عبدالکریم
کراچی (پی پی آئی)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ محلاتی سازشوں سے ملک میں جمہوریت کمزور ہو ئی ہے۔ترجمان کاشف نواز رندھاوا نے کہا سیاسی طور پر آزادانہ فیصلے کرنے کا وقت آگیا۔ معتصم الٰہی ظہیر نے کہا کہ تمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔ اجلاس میں مولانا عبدالرشید حجازی، حافظ محمد علی یزدانی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد،مولانا سبطین شاہ،سید ذاکر شاہ،مولانا روح اللہ توحیدی،مولانا ابراہیم طارق،مولانا الطاف، حافظ شفیق کاشف،حافظ بابر فاروق رحیمی اور مولانا یوسف پسروری نے شرکت کی۔