مودی کا مقصد کشمیری عوام سے ان کی شناخت چھینناہے: حریت کانفرنس

وادی میں غیر کشمیریوں کی آبادکاری کسی صورت قبول نہیں، حقوق کا تحفظ کریں گے
زمینوں پر قبضہ مسلم کردار مٹانا اور علاقے کو ایک نوآبادی بنانے کی واضح کوشش ہے
سری نگر(پی پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ زمینوں پر قبضے کی مودی کی پالیسی کا مقصد کشمیریوں کی شناخت اور ان کے مسلم کردار کو مٹانے کے علاوہ علاقے کو ایک نوآبادی بنانے کی واضح کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر، کشمیری عوام کا ہے اور وہ علاقے میں غیر کشمیریوں کو آباد کرنے کے بھارتی اقدام کی مزاحمت کرتے ہوئے اپنے حقوق کا تحفظ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اس پورے عمل کا مقصد کشمیری عوام سے ان کی شناخت چھیننا اور انہیں اپنے ہی وطن میں ایک چھوٹی سی اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔

Next Post

اشرف ڈار شہید کے والد ماسٹر عبدالعزیز ڈار بڈگام میں انتقال کر گئے

Tue Feb 28 , 2023
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں جہادی کمانڈر اور عسکری تحریک کے ایک بانی اشرف ڈار شہید کے والد محترم ماسٹر عبدالعزیز ڈار ساکن سنور کلی پورہ ماگام بڈگام تقریباً 90 سال کی عمر میں اس دنیاء فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کی نمازجنازہ میں صف […]