صارفین پر 9.2 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا
اسلام آباد (پی پی آئی)نیشنل الیکٹرک پاور سپلائی ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا میں سی پی پی اے کی جنوری کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔پی پی آئی کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔بجلی جنوری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ بجلی مہنگی کرنے سے بجلی کے صارفین پر 9.2 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔واضح رہے کہ سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے سی پی پی اے نے بجلی ایک روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔