کراچی میں اوپن لیٹرپر چلنے والی گاڑیوں کیخلاف

کریک ڈاؤن،3 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی
کراچی (پی پی آئی)کراچی میں اوپن لیٹرپر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے بتایا کہ اوپن لیٹرپرچلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغازہوگیا ہے، پی پی آئی کے مطابق ٹریفک پولیس، ایکسائزپولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کو کارروائی کاحکم مل گیا ہے، اب شہر میں اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والے کو تین ماہ تک قید ہوسکتی ہے۔ڈی ا?ئی جی ٹریفک نے کہا کہ ٹریفک پولیس کریک ڈاؤن میں اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے چالان بھی کررہی ہے، ایکسائزپولیس11اور ٹریفک پولیس27مقامات پراسنیپ چیکنگ کررہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 3 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔

Next Post

بیساکھی میلہ کی مر کزی تقریب 14 اپریل کو گورودوارہ پنجہ صاحب میں ہو گی

Tue Feb 28 , 2023
حسن ابدال (پی پی آئی) بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے بھارت سے 3ہزار سے زائد سکھ یاتری 9اپریل کو براستہ واہگہ پاکستان آئیں گے۔پی پی آئی کے مطابق میلہ کی مر کزی تقریب 14 اپریل کو گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہو گی۔