لاہور/اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئین اور جمہوریت کی فتح قرار دے دیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنی ٹو یٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات آگئے ہیں، آئین اور پارلیمانی جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پنجاب کے انتخابات کی تاریخ صدرمملکت دیں گے اور خیبر پختونخواہ کے گورنر کوفوراً تاریخ دینے کا پابند کردیا گیا ہے جن جج صاحبان نے اختلاف کیا وہ بھی الیکشن 90 دن کے اندر کے اصول کو تسلیم کرتے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج کا فیصلہ جمہوریت اور آئین کی فتح ہے۔ وہ سیاسی جماعتیں جو انتخابی میدان سے فرار اختیار کر رہیں تھیں انھیں اب عوامی احتساب کا سامنا کرنا ہو گا۔پی ٹی آئی رہنما فیض الحسن چوہان نے کہا کہ مکس اچار پارٹی اب الیکشن میں آئے پھر ہم بتاتے ہیں کہ ”ہرا سمندر گوپی چندر، بول میری مچھلی کتنا پانی‘،فیض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ سلطان مفرور، سلطان مجبور، بیگم صفدر اور بلاوجہ بھٹو کی اس وقت کانپیں ٹانگ رہی ہوں گی۔
Next Post
روپے کی بے قدری، انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا
Wed Mar 1 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی) ڈالر نے ایک بار پھر اونچی اڑان بھر لی، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔3 روپے اضافے کے بعد انٹر بینک میں 1 ڈالر 265 روپے کا ہوگیا ہے، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 261 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں […]