آئین کی بالادستی کیلئے 90 دن میں الیکشن کروانا ضروری ہے
اسلام آباد (پی پی آ ئی) سپریم کورٹ از خود نوٹس کیس کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمااور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آج آئین اور پارلیمانی جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں اسد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، آئین کی بالادستی کیلئے 90 دن میں الیکشن کروانا ضروری ہے، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنائے، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔