فرح گوگی کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کیے جائیں گے
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق خاتون اول کی دوست فرح گوگی کو پاکستان لانے کے لئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق فرح گوگی کو پاکستان لانے کے لئے انٹرپول سے رابطے کے فیصلے کی وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کو اشتہاری قرار دینے کے لئے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق فرح گوگی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ذرائع ایف اائی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرح گوگی کے اکاونٹس میں غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔
