ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا صدر اورگورنرخیبرپختونخوا سے مشاورت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی اور گورنر خیبرپختونخوا کے ساتھ مشاورت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ممبران الیکشن کمیشن و سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن کے لاونگ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی، جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کے ساتھ مشاورت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق ایک مرتبہ پھر خطوط کا سلسلہ شروع کیا جاسکتا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن نے مزید مشاورت کے لئے آج جمعرات کے روز دوبارہ اجلاس طلب کر لیا۔دوسری جانب گورنر خیبرپختون خوا غلام علی کا کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کیا جائے گا۔ آئین اور قانون کے مطابق عمل کروں گا، الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ دوں گا۔