قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں کپتان اور ہیڈ کوچ کا اختیار ختم

کراچی(پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں کپتان اور ہیڈ کوچ کے اختیار کو ختم کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پندرہ رکنی سکواڈ اور پلیئنگ الیون کے فیصلے صرف پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ کپتان اور کوچ سے صرف مشاورت کی جائے گی۔ پی پی آئی کے مطابق  پی سی بی کا کہنا ہے کہ پندرہ رکنی سکواڈ کا فیصلہ عاقب جاوید، اظہرعلی، علیم ڈار، اسد شفیق اور حسن چیمہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کہا ہے کہ کپتان اور کوچ سے صرف مشاورت کی جائے گی لیکن حتمی فیصلہ سلیکٹرز کا ہی ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کمیٹی کے ارکان کی تعداد سات سے پانچ کردی گئی ہے، کپتان اور ہیڈ کوچ کا سلیکشن کے وقت ووٹ کا اختیار ختم کردیا گیا، ایکس آفیشل ونان ووٹنگ ممبرز کا سلیکشن کمیٹی سے کردار بھی ختم کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مولانا فضل الرحمان آئین کے تحفظ کی جنگ لڑرہے ہیں: فواد چودھری

Thu Oct 17 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس وقت اگر پاکستان میں آئین کے تحفظ کی جنگ کوئی لڑ رہا ہے تو وہ مولانا فضل الرحمان ہیں۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس وقت عدالتوں کے تحفظ کی سب سے […]