آج اچھی اور مثبت خبروں کا دن ہے: عرفان صدیقی

اسلام آباد(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آج اچھی اور مثبت خبروں کا دن ہے،آئینی ترامیم پر کافی حد تک کام ہو گیا صرف پھونک مارنی باقی ہے۔ پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے باہر آ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جے یو آئی سے ملاقات ہو گی، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہو چکا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی صدارت ہوا تھا۔ اجلاس میں آئینی ترامیم پر 6 جماعتوں کے مسودے کو حتمی شکل دی گئی۔وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، شیری رحمٰن اور اے این پی کے ایمل ولی اجلاس میں شریک تھے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں کپتان اور ہیڈ کوچ کا اختیار ختم

Thu Oct 17 , 2024
کراچی(پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں کپتان اور ہیڈ کوچ کے اختیار کو ختم کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پندرہ رکنی سکواڈ اور پلیئنگ الیون کے فیصلے صرف پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ کپتان اور کوچ سے صرف مشاورت کی جائے گی۔ پی پی آئی کے مطابق  پی سی بی کا کہنا ہے کہ پندرہ رکنی سکواڈ […]