ون ڈے سے ریٹائیر منٹ کا کوئی ارادہ نہیں :کلارک

سڈنی:آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائیرمنٹ لینے کی تجویز مسترد کردی ۔مائیکل کلارک ان دنوں انجری کے شکار ہیں ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ سے فل حال ریٹائیرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ میں 17سال کی عمر میں کمر کی انجری کی شکایت سے گزر رہا ہوں لیکن کمر درد کی وجہ سے میں نے کوئی میچ مس نہیں کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں خود کو زیا دہ اچھا محسوس کرتا ہوں ۔

Next Post

پاکستان پریمئر فٹ بال لیگ محمد حنیف کی ہیٹ ٹرک

Mon Sep 22 , 2014
کراچی:گیارہویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہو گئے ہیں۔جس میں مسلم ایف سی کیلئے محمد حنیف نے ہیٹرک بھی سکور کی۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے میچز میں میزبان کراچی پورٹ ٹرسٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو دو گول جبکہ مسلم فٹ بال کلب نے بلوچ ایف سی کو تین، […]