لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر متحرک کرنے کے لئے لاہور میں میڈیا ٹیم تیار کرلی۔تحریک انصاف کے مقابلے کے لئے مسلم لیگ ن کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر متحرک کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، اور اس حوالے سے ن لیگ کی لاہور میں سوشل میڈیا ٹیم مکمل کرلی گئی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر پارٹی کی تشہیر کے لئے ن لیگ کی چیف آگنائزر مریم نواز ذاتی طور پر متحرک ہیں، اور انہیں کی خصوصی دلچسپی پر مسلم لیگ ن کی لاہور میں کم از کم 3 ہزار اراکین پر مشتمل سوشل میڈیا ٹیم بنائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا ٹیم کو ضلع، ٹاؤنز اور یونین کونسل کی سطح پر متحرک کیا جائے گا، اور ٹیم کو قومی و صوبائی حلقوں میں بھی متحرک کیا جائے گا۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ٹیموں کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر الگ الگ ٹاسک دئیے جائیں گے، پارٹی کا نکتہ نظر فوری طور پر تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 3 ہزار اراکین پر مشتمل سوشل میڈیا ٹیم کے ناموں کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں، اور مریم نواز سوشل میڈیا ٹیموں کی تشکیل کی حتمی منظوری دیں گی۔
Next Post
فرح گوگی کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ
Wed Mar 1 , 2023
فرح گوگی کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کیے جائیں گے اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق خاتون اول کی دوست فرح گوگی کو پاکستان لانے کے لئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق فرح گوگی کو پاکستان لانے کے لئے انٹرپول سے […]