ایک کروڑ روپے تاوان طلب،گروپ ڈھول بجاتا، ڈانس کرتا ہے
رحیم یار خان(پی پی آئی)چنیوٹ کے 9 رکنی ڈانس گروپ کوکچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا،مغویوں کی رہائی کیلئے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیاہے۔پی پی آئی کے مطابق چنیوٹ کے 9 رکنی ڈانس گروپ کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا،ڈانس گروپ شادیوں میں ڈھول بجاتا اور ڈانس کرتا ہے،ڈاکوؤں نے فون پر شادی کی تقریب میں ڈانس کیلئے گروپ کو ہائر کیا۔گروپ فیصل آباد سے رحیم یار خان پہنچاتو ڈاکوؤں کے ہاتھ لگ گیا، ڈانس گروپ کے رحیم یار خان پہنچنے پر ڈاکوؤں نے موبائل فون بند کردیئے، مغویوں کی رہائی کیلئے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیاہے۔
