پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 3 پاکستانی جاں بحق

پاکستانی سفارتخانہ لاشیں وطن منتقل کرنے میں مدد کر رہاہے:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ
طرابلس (پی پی آئی) اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد لیبیا میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں،پی پی آئی کے مطابق طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشیں پاکستان منتقل کرنے میں مدد کر رہاہے۔ترجمان نے بتایا کہ اٹلی اور لیبیا میں کشتیاں ڈوبنے کے علیحدہ علیحدہ حادثات ہوئے ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں بدقسمت کشتیوں میں سوار پاکستانی غیر قانونی طور پر لیبیا سے اٹلی جا رہے تھے۔خیال رہے کہ اتوار کے روز اٹلی میں بھی کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 4 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔ترکیہ سے اٹلی جانے والے غیرقانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں پاکستانیوں سمیت 59 افراد ہلاک ہوئے اور کئی لاپتہ ہیں۔