اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے اور انتخابی مہم شروع کا اعلان کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے آئین کو برقرار رکھنیکی ذمہ داری پوری کی۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان میں قانون کی بالادستی ہوگی۔سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم اپنی جیل بھرو تحریک کو معطل کر رہے ہیں، ہم اب کے پی اور پنجاب میں انتخابی مہم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔خیال رہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں صوبوں میں انتخابات 90 دنوں میں کرانیکا حکم دے دیا ہے۔
Next Post
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس قبل از وقت آج ہوگا
Wed Mar 1 , 2023
کراچی (پی پی آئی)اسٹیٹ بینک نے 16 مارچ کو طے شدہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کاہنگامی اجلاس قبل از وقت 2 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کیاہے۔ اس حوالے سے ا سٹیٹ بینک نے ٹویٹ بھی کردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات […]
