میری ویڈیوز قریبی دوستوں نے وائرل کیں، حریم شاہ کا دعویٰ

کراچی (پی پی آئی)ماضی میں سیاستدانوں اور معروف شخصیات کی ویڈیوز وائرل کرکے یا ان پر تبصرے کرکے شہرت پانے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیوز ان کی ہی ہیں، جنہیں ان کی قریبی دوستوں نے وائرل کیا۔حریم شاہ کی متعدد ویڈیوز 27 فروری سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں بیڈ روم اور واش روم میں قابل اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کردہ ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ ان کی ویڈیوز کو ان کی ماضی میں قریب رہنے والی ٹک ٹاکرز صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کیا۔مختصر ویڈیو میں حریم شاہ نے بتایا کہ صندل خٹک اور عائشہ انہیں پہلے ہی دھمکیاں دے چکی تھیں کہ وہ ان کی ویڈیوز کو وائرل کردیں گی۔حریم شاہ کے مطابق انہوں نے مذکورہ ویڈیوز کچھ عرصہ قبل اس وقت بنائی تھیں جب ان کی دوستی صندل خٹک اور عائشہ کے ساتھ تھی اور مذکورہ دونوں ٹک ٹاکرز کو ان کے موبائل تک بھی رسائی ہوتی تھی۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں عائشہ کے خلاف شکایت درج کروا چکی تھیں مگر کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں ہوئی۔

Next Post

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس قبل از وقت آج ہوگا

Wed Mar 1 , 2023
کراچی (پی پی آئی)اسٹیٹ بینک نے 16 مارچ کو طے شدہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کاہنگامی اجلاس قبل از وقت 2 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کیاہے۔ اس حوالے سے ا سٹیٹ بینک نے ٹویٹ بھی کردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات […]