سردار ظہور اقبال کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات

لاہور(پی پی آئی)فرانس بزنس فورم کے چیئرمین سردار ظہور اقبال نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی معیشت کے علاوہ اوور سیز پاکستانیوں کو پنجاب میں درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یقین دلایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے جس کی نگرانی میں خود کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Next Post

حکمراں اتحاد انتخابات سے لرزہ بر اندام ہے:چوہدری پرویز الٰہی

Wed Mar 1 , 2023
یقینی شکت سے خوفزدہ نااہل حکمران ٹو لہ چاہتا ہے کہ انتخابات نہ ہوں آئین شکن حکمران عدلیہ کے خلاف غیر مناسب لہجہ اختیار کر رہے ہیں لاہور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال فوری طورپر عام انتخابات کاتقاضاکرتی ہے لیکن موجودہ حکمراں اتحاد انتخابات […]