سکھر(پی پی آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی زرعی پیداوار کو نئے مواقع ور آنے والے خطرات سے ہم آہنگ کرنا ہوگا،زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت رکھنے والے بیج استعمال کرنا ہونگے۔ ایک کسان وفد سے ملاقات میں ان کا کہنا تھاکہ نجی سیکٹر کی ذمہ داری ہے کہ وہ برآمدات کے شعبے میں مستعد کردار ادا کرے۔ حکومت نجی شعبے کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کے ناطے زرعی مصنوعات کی برآمدات میں استعداد رکھتا ہے۔ ڈیری مصنوعات کی پیداوارمیں پاکستان کا دنیا میں پانچواں نمبر ہے،ہمیں اس شعبے پربھی خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ سیلاب سے پاکستان کو اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کوماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر پائیدارحکمت عملی اپنانا ہوگی۔
Next Post
ایف بی آر میں سروس قواعد کی خلاف ورزی پر دی گئی سزاؤں پرعدم عملدرآمدکی رپورٹ طلب
Wed Mar 1 , 2023
کراچی(پی پی آئی) ایف بی آر میں سروس قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر گزشتہ دو برسوں میں افسران اور ملازمین کو مجاز اتھارٹی کی جانب سے دی گئی سزاؤں اور جرمانوں پر عملدرآمد نہ کیے جانے کاچیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے سخت نوٹس لیا ہے اورعملدرآمد کی رپورٹ چیئرمین ایف بی آر نے پانچ روز میں طلب […]