کراچی (پی پی آ ئی) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.89 روپے مہنگا ہونے کے بعد 268 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے۔گزشتہ کاروباری روز کے ا ختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 275روپے کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح انٹر بینک مارکیٹ میں 4.61 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 266.11 روپے پر بند ہوا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق تین روز میں امریکی کرنسی کی قدر میں 6 روپے 19 پیسے اضافہ دیکھا گیا، ڈالر کی قدر میں حالیہ اضافے کی بڑی وجہ موڈیز کی ریٹنگ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بتائی جارہی ہے، ایسے کئی شعبے ہیں جن کے پاس ایل سیز کی بھی گنجائش نہیں اور کرنسی دباو کا شکار ہے۔
Next Post
کرتارپور راہداری کے ذریعے 75 سالوں بعد دو بھائیوں کا ملن
Thu Mar 2 , 2023
شکر گڑھ(پی پی آ ئی)پاکستان کے علاقے شکر گڑھ میں 75 سال سے بچھڑے ہوئے خاندان کا انٹر نیٹ کے ذریعے رابطہ ہوا تو سگے بھائیوں نے کرتارپور راہداری کے ذریعے ملنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔پاکستان کی بھرپور کوششوں سے بننے والی کرتار پور راہداری نے ایک اور بچھڑے گھرانے کے لوگوں […]