شکر گڑھ(پی پی آ ئی)پاکستان کے علاقے شکر گڑھ میں 75 سال سے بچھڑے ہوئے خاندان کا انٹر نیٹ کے ذریعے رابطہ ہوا تو سگے بھائیوں نے کرتارپور راہداری کے ذریعے ملنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔پاکستان کی بھرپور کوششوں سے بننے والی کرتار پور راہداری نے ایک اور بچھڑے گھرانے کے لوگوں کو آپس میں ملوا دیا۔سگے بھائی غلام محمد اور دیا سنگھ کے خاندان 75 سال بعد ملے، تو ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔ جذباتی مناظر دیکھنے پر ہر آنکھ ااشکبار نظر آئی۔تقسیم برصغیر کے وقت ہریانہ کے رہائشی 10 سال کے محمد شریف کو اپنے والد غلام محمد کے ہمراہ اپنے چچا دیا سنگھ اور اس کے دو سالہ بیٹے اوتار سنگھ سے جدا ہونا پڑا تھا۔غلام محمد اور دیا سنگھ ملاقات کے انتظار میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ شریف اور اوتار سنگھ بھی ملنے کو ترستے رہے۔چند ماہ قبل 85 سالہ محمد شریف، کا 77 سالہ چچا زاد بھائی اوتار سنگھ سے انٹر نیٹ کے ذریعے رابطہ ہوا۔محمد شریف اپنے خاندان کے ہمراہ جھنگ سے جب کہ اوتار سنگھ کا 60 رکنی وفد کرتارپور راہداری کے ذریعے دربار بابا گورو نانک پہنچا، جہاں دونوں خاندانوں کے درمیان 75 سالہ انتظار ختم ہوا۔دونوں خاندانوں نے پاک بھارت حکومت سے فوری طور پر ویزوں کے آسان حصول کو ممکن بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ دونوں خاندان ایک دوسرے کے پاس آجا سکیں اور دیگر افراد بھی اپنے پیاروں سے ملاقات کرسکیں۔
Next Post
عدالت نے شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 21مارچ کی تاریخ مقرر کردی
Thu Mar 2 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی، عدالت نے جمعرات کے روز حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کے لئے 21 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف […]