الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا

ضلعی انتظامیہ سے افسران کی فہرست طلب، صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی مراسلے ارسال
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرانِ ریٹرننگ افسران کیلئے نام دینے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی الیکشن کمشنرز سے بھی مراسلے بھیج کر انتخابی عملے کی فہرست مانگ لی گئی ہے۔پولنگ کے عملے کی تربیت کے لیے 40 ماسٹر ٹرینرز کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔ ماسٹر ٹریننرز کو الیکشن کمیشن کے سینئر افسران الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ٹریننگ دیں گے۔ ماسٹر ٹرینرز ٹریننگ حاصل کر کے ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کو تربیت دیں گے۔انتخابی افسران کی تربیت تین سے چار روز میں مکمل کر لی جائے گی۔افسران کی ٹریننگ کے بعد انتخابی عملے کی تربیت کا عمل شروع کیا جائے گا۔

Next Post

فواد چوہدری نے زلفی بخاری کی بازیابی اور ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی

Thu Mar 2 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری کی بازیابی اور ملاقات کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ذرا ئع کے مطابق درخواست پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی،درخواست میں پنجاب حکومت، پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا […]