مقبوضہ جموں و کشمیر میں وقفے وقفے سے ہلکی برف باری اور بارش کی پیش گوئی

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے محکمہ موسمیات نے مقبوضہ وادی میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ28فروری کی شام تک یکم مارچ تک مقبوضہ جموں وکشمیرکے بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارش جبکہ جموں خطے میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم سے 2مارچ کے دوران موسم سرینگر جموں ہائی وے پر، سنتھن ٹاپ اورسادھنا ٹاپ جیسے اہم مقامات پر ٹریفک کی آمد ورفت کو متاثر کر سکتا ہے۔

Next Post

ٹی ایل پی کے کارکن آج ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کرینگے

Thu Mar 2 , 2023
لاہور(پی پی آئی) تحریک لبیک پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف تحریک کے دوسرے مرحلے کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا۔ امیرحافظ سعد حسین رضوی کا کہنا ہے کہ 3 مارچ بعد از نمازِ جمعہ ملک بھر کے ضلعی پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے ہونگے، پوری قوم سے مظاہروں میں شرکت […]