پلوامہ(پی پی آئی) ضلع پلوامہ کے علاقے کھریو سے تعلق رکھنے والے دکانداروں نے ضبط کی گئی اپنی دکا نوں کی واگزاری کیلئے بھارت فوج کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج اورمظاہرہ کیا۔دکانداروں نے اپنے بچوں اور خواتین سمیت سرینگر میں دھرنا دیا اور کھریو میں بھارتی فوج کی طرف سے ضبط کی گئی اپنی دکا نیں سپپرد کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کرنے والے دکانداروں نے صحافیوں کو بتایا کہ فوج کی جانب سے جگہ خالی کرانے کا نوٹس جاری کرنے سے پہلے وہ گزشتہ 25سال سے دکانیں چلا رہے تھے۔ احتجاج کرنے والے ایک دکاندار نے کہا کہ جب ہم نے وجہ پوچھی تو فوج نے کہا کہ یہ دکانیں سابق فوجیوں کو فراہم کی جائیں گی۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعلقہ عدالت سے بھی رجوع کیا اور فوج کے حکم کے خلاف ا سٹے حاصل کیا اور ایک سال کے بعد عدالت نے دکانیں دوبارہ کھولنے کا حکم دیا۔ لیکن فوج نے اجازت نہیں دی۔انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں تاکہ وہ دوبارہ اپنی دکانیں چلا سکیں۔
Next Post
معاشی بحران، مہنگائی، عدم تحفظ، بیروزگاری پاکستان سے ذہانت کے انخلاکا سبب
Thu Mar 2 , 2023
220 ملین آبادی کا پانچواں حصہ پہلے ہی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور کراچی (پی پی آئی)شدید معاشی بحران، خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، عدم تحفظ اور ملازمتوں کی کمی جیسے عوامل کے باعث پاکستانی یورپ پہنچنے کے لیے خطرناک سفر کرنے پر مجبور ہیں۔لیبیا اور اٹلی کے جان لیوا حادثات نے ملک میں سنگین معاشی […]