خیرپور(پی پی آئی)تحریک پاکستان کے کارکن بالائی سندھ کی روحانی، سیاسی، مذہبی شخصیت پیر طریقت داعی اتحاد امت پیر و مرشد محمد اسحاق شاھین گورایا ؒ نقشبندی مرشدی بھیج پیر جٹا پنجم کا11گیارواں عرس مبارک ملک بھر میں جمعہ3مارچ کومنایا جائیگا۔پی پی آئی کے مطابق درگاہ عالیہ بھیج پیر جٹا پنجم پر زیب سجادہ مرشد احمد سفیان گورایا ایڈوکیٹ کی زیر قیادت اور سجادہ نشیں پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کے زیر انتظام بعد نماز فجر قرآن خوانی، فاتحہ خوانی،ختم خواجگان کے بعد غسل مزار مبارک، چادرپوشی کے بعد صلوٰۃسلام پیش کیا جائے گا اختتام پر لنگر مرشدی کا اہتمام کیا گیا ہے۔عرس مبارک میں علماء مشائخ سمیت سماجی و سیاسی شخصیات شریک ہونگی۔
Next Post
خوست میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانے پر حملہ،6جنگجو ہلاک،15 زخمی
Thu Mar 2 , 2023
ٹی ٹی پی کی لیڈر شپ میں شدید اختلافات،مرنے والوں میں ٹی ٹی پی کے اہم جنگجو بھی شامل کابل(پی پی آئی)افغانستان کے صوبے خوست میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانے پر حملے کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک، جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔موصول اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میں بارودی مواد کے دھماکے میں کالعدم تحریک […]