آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد,پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں مزید اضافہ

اسلام آباد (پی پی آئی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں مزید 8 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا ہے۔یہ اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے کیا گیا ہے، لیوی 50 روپے تک بڑھائی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھا کر ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس طرح ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 45 روپے ہو گئی ہے۔اسی وجہ سے ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں کمی کرنے کے بجائے اسے پیٹرولیم لیوی سے ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے۔مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر بالترتیب سات روپے 77 پیسے اور 50 پیسے لیوی کی مد میں بڑھائے گئے ہیں۔

Next Post

خوست میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانے پر حملہ،6جنگجو ہلاک،15 زخمی

Thu Mar 2 , 2023
ٹی ٹی پی کی لیڈر شپ میں شدید اختلافات،مرنے والوں میں ٹی ٹی پی کے اہم جنگجو بھی شامل کابل(پی پی آئی)افغانستان کے صوبے خوست میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانے پر حملے کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک، جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔موصول اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میں بارودی مواد کے دھماکے میں کالعدم تحریک […]