بی جے پی فسادات کو ہوا دے رہی ہے،کشمیر میں فرقہ وارانہ ہلاکتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں
پر تشددواقعات کو ملک کے ہر حصے میں روکا جانا چاہئے، مسلمانوں کو بدنام کیا جارہا ہے
اننت ناگ (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے مٹن اننت ناگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی سرکار کشمیر میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور بی جے پی سیاسی مفادات کیلئے فسادات کو ہوا دے رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر میں فرقہ وارانہ ہلاکتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور اس طرح کے واقعات کو ملک کے ہر حصے میں روکا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ہلاکتیں مسلمانوں کو بدنام کرنے کا ایک موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔
