مریم نواز کے خلاف شیخوپور میں ایک اور مقدمہ درج

شیخوپورہ (پی پی آئی) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے خلاف شیخوپور میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ؤ اس سے پہلے مریم نواز کے خلاف سکھر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، پی پی آئی کے مطابق ن لیگی رہنما کے خلاف سابق جنرل سیکریٹری شیخوپورہ بار میاں علی بشیرایڈووکیٹ نے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروائی تھی، ان پر اعلیٰ عدلیہ اور ریٹائرڈ جرنیلوں کے خلاف توہین آمیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اس سے پہلے سکھر میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ ظہیر بابر نے مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست دی تھی۔

Next Post

سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی بلوچستان سے ایران جاتے ہوئے گرفتار

Thu Mar 2 , 2023
(پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی بلوچستان سے ایران جاتے ہوئے پکڑے گئے۔ سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کوحراست میں لے لیاگیا، ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر نے کہاہے کہ محمد خان بھٹی بلوچستان سے ایران جاتے ہوئے پکڑے گئے،محمد خان بھٹی اس وقت کوئٹہ پولیس کی […]