سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی بلوچستان سے ایران جاتے ہوئے گرفتار

(پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی بلوچستان سے ایران جاتے ہوئے پکڑے گئے۔ سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کوحراست میں لے لیاگیا، ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر نے کہاہے کہ محمد خان بھٹی بلوچستان سے ایران جاتے ہوئے پکڑے گئے،محمد خان بھٹی اس وقت کوئٹہ پولیس کی تحویل میں ہیں،پی پی آئی کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہاکہ محمد خان بھٹی کو پنجاب واپس لانے کیلئے اینٹی کرپشن ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔

Next Post

پی ٹی آئی ممبران واپس اسمبلی جانا چاہتے ہیں تو استعفی کیوں دیا، پشاور ہائی کورٹ

Thu Mar 2 , 2023
پشاور (پی پی آئی)ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی واپس اسمبلی جانا چاہتے ہیں تو انہوں نے استعفی کیوں دیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان قومی اسمبلی کی استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس اعجاز انورپر مشتمل دو […]