سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلامی جمہوری اتحاد انتخابات میں بھرپور حصہ لے گا: عبدالخالق آفریدی علامہ زبیر احمد ظہیر کی سربراہی میں مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ

سکھر (پی پی آئی)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے صوبائی صدر علامہ عبدالخالق آفریدی نے کہا ہے کہ عوام کے تمام مسائل کا حل نفاذِ اسلام میں ہے وہ سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے علامہ آفریدی نے کہا ہماری اصل منزل نفاذ اسلام ہے اور اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے تمام قائدین اور کارکن اس عظیم مقصد کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں اورہم اپنے پلیٹ فارم سے ملک بھر میں عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ یہ فیصلہ علامہ زبیر احمد ظہیر کی سربراہی میں مرکزی مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے علامہ عبدالخالق آفریدی نے کہا ن لیگ والے ایک بار پھر اعلی عدالتوں پر حملہ آور ہیں یہ چاہتے ہیں ان کو ریلیف ملتا رہے ان کے کیس ختم ہوتے رہیں اور جہاں ان کے خلاف فیصلہ آئے تو یہ بلیک میلنگ شروع کر دیتے ہیں لیکن اب قوم ان کو پہچان چکی ہے