عجب سیاست ہے کہ کبھی استعفے منظور، کبھی منسوخ کرانے عدالت جاتے ہیں
لاڈلے کیلئے نرم گوشہ، انصاف کے ماتھے پر داغ،قانون میں پیمانہ تفریق لمحہ فکریہ
کوئٹہ (پی پی آئی) پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ایک ذہنی مریض معزز عدلیہ کا وقت ضائع کررہاہے، عدلیہ کے کندھے پر بیٹھ کر ریاست، ریاستی امور آئین اور قانون کا مذاق بنایاجارہاہے یہ کیسی سیاست ہے کہ کبھی استعفے قبول کرنے اور کبھی منسوخ کرنے کیلئے عدالت کے دروازے پر دستک دی جاتی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے ان خیالات کااظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ایک ذہنی مریض معزز عدلیہ کا وقت ضائع کررہاہے عدلیہ کی جانب سے لاڈلے کیلئے نرم گوشہ رکھنا انصاف کے ماتھے پر بدنما داغ ہے قانون اورانصاف کے پیمانہ میں طبقاتی تفریق لمحہ فکریہ ہے۔
