نیشنل پارٹی ساحل وسائل کے تحفظ کی جنگ لڑرہی ہے: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

بلوچستان کے کونے کونے سے سیاسی کارکن ہماری جمہوری جدوجہد کاحصہ بن رہے ہیں
ملک میں شفاف الیکشن جب بھی ہوئے تو نیشنل پارٹی کاراستہ کوئی بھی نہیں روک سکے گا
تربت (پی پی آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدراور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کے کونے کونے سے سیاسی کارکنان اور عوام نیشنل پارٹی کی جمہوری جدوجہد کا جوق درجوق حصہ بن رہے ہیں، بھرپور عوامی اعتماد کی بدولت نیشنل پارٹی بڑی تیزی کے ساتھ منظم سیاسی قوت بن چکی ہے، انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ساحل وسائل کے تحفظ، قومی تشخص کی بقاء کی جدوجہد منظم انداز میں کررہی ہے، نیشنل پارٹی کی جدوجہد ایک شعوری وفکری جدوجہد ہے، سیاسی شعور سے لیس کارکنان نیشنل پارٹی کے پاس موجودہے، انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی عوام کے ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتی ہے، جب بھی غیرجانبدارانہ اور شفاف الیکشن ہوئے تو نیشنل پارٹی کاراستہ کوئی بھی نہیں روک سکے گا۔

Next Post

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور نیب آفس میں پیش

Fri Mar 3 , 2023
لاہور(پی پی آئی)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور میں نیب آفس میں پیش ہو گئے۔عثمان بزدار کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا تھا۔اس سے پہلے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار طلبی کے باوجود 2 بار پیش نہیں ہوئے تھے۔پی پی آئی […]