20فیصد آبادی سماعت کے مسائل سے دو چار ہے،پروفیسر راشد ضیا
کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح 3 مارچ کوسماعت کا عالمی دن منایا گیا، پی پی آئی کے مطابق سماعت کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ای این ٹی اسپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد ضیانے بتایا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی 1.5بلین آبادی میں سے 20فیصد افراد سماعت کے مسائل سے دو چارہیں جبکہ 400ملین افرادکی سماعت کوشدید نقصانات کا سامنا ہے۔