حتمی فیصلہ کیلئے خیبرپختونخوا پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 14 مارچ کو ہوگا
پشاور/ اسلام آباد (پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا نے اضلاع کی تنظیموں سے 10 مارچ تک قومی و صوبائی کے امیدواروں کے نام طلب کرلئے ہیں جبکہ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 14 مارچ کو ہوگا جس میں امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائیگی، پی پی آئی کے مطابق پارلیمانی بورڈ صوبائی مجلس عاملہ کے ارکان پر مشتمل ہوگا۔
