دو برس سے 100 میگاواٹ بجلی دینے کی سزا بھگت رہا ہوں: مراد علی شاہ

2014ء میں کراچی دنیا کا چھٹا خطرناک شہر تھا، آج 125 ویں نمبر پر ہے
مائی کراچی نمائش کے شرکاء کو خوش آمدید، سراج تیلی کی کمی محسوس ہو رہی ہے
کراچی (پی پی آئی)وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 2 سال سے 100 میگا واٹ بجلی دینے کی سزا بھگت رہا ہوں، کراچی پورا پاکستان ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی چیمبر کے زیرِ اہتمام مائی کراچی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نمائش کے شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں، یہاں سراج تیلی کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عدالت نے 4 مہینے سے فیصلہ محفوظ کر کے رکھا ہے، آج تاریخ تھی، مگر جج صاحب چھٹی پر ہیں اس لیے یہاں آنے کی اجازت ملی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 1980ء کی افغان وار کا سلسلہ 2010ء تک رہا، 2014ء میں کراچی دنیا کا چھٹا خطرناک شہر تھا، آج کراچی خطرناک شہروں میں 125 ویں نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن قانون نفاذ کرنے والے اداروں کے مرہونِ منت ہے، ہم نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر رہے ہیں، دہشت گردوں سے ہمارا مقابلہ ہے، کراچی میں نمائشیں اور پی ایس ایل منعقد کرائے ہیں۔وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ ملک کا دشمن ہمارا دشمن ہے، اس کا مقابلہ کریں گے، حکومت نے پورے ملک کی رونقیں بحال کی ہیں۔

Next Post

چینی وزیرِ خارجہ ناؤننگ کابیان مظہرہے کہ ہمارے تعلقات دوستی سے زیادہ گہرے ہیں: اسحاق ڈار

Fri Mar 3 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)چین کے دفترِ خارجہ کے بیان پر وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ چینی دفترِ خارجہ کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ ہمارے تعلقات دوستی سے زیادہ گہرے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز […]