عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حقوق کبھی بندوق کے زور پر حاصل نہیں کئے جاسکتے:ثمینہ زہری

اسلحہ نہیں قلم،کتاب وقت کی ضرورت ہے، بھٹکے ہوئے نوجوا ن سوچ بدلیں
بلوچستان کا نوجوا ن باشعور ہو چکا ہے،اسے اپنے اچھے برے کی پہچان ہے
کوئٹہ (پی پی آئی) سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہاہے کہ کسی بھی قوم میں نوجوان طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور مستقبل کے لئے نوجوانوں کی صحیح سمت رہنمائی ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔نوجوان ہمارے روشن مستقبل کے ضامن اور ہمارا سرمایہ ہیں بلوچستان کی دیرپا اور تیز رفتار ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے نوجوانوں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بندوق کے زور پر کبھی حقوق حاصل نہیں کئے جاسکتے بندوق کی بجائے قلم وقت کی ضرورت ہے آج کا نوجوا ن باشعور ہو چکا ہے اوراسے اپنے اچھے برے کی پہچان ہے ثمینہ زہری نے کہا کہ ہمارے چند ناراض اور بھٹکے ہوئے نوجوان دوسروں کے بہکاوے میں ا کر غلط راہ پر چل رہے ہیں جو سراسر دھوکہ اور سراب ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان نوجوانوں کو صحیح سمت دکھائی جائے اور وطن سے محبت اور اس کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانا ہی صحیح سمت ہیہم امید کرتے ہیں کہ بھٹکے ہوئے نوجوان اپنے دل کی آواز سنیں گے اپنی سوچ کو بدلیں گے اور دشمنوں کی چالوں میں نہیں آئیں گے۔