پیر و مرشد محمد اسحاق شاہین گورایا بھیج پیر جٹاؒ کا عرس منایا گیا

خیرپور(پی پی آئی)تحریک پاکستان کے کارکن بالائی سندھ کی روحانی، سیاسی، مذہبی شخصیت پیر طریقت داعی اتحاد امت پیر و مرشد محمد اسحاق شاھین گورایا ؒ نقشبندی مرشدی بھیج پیر جٹا پنجم کا11گیارواں عرس مبارک ملک بھر میں منایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق درگاہ عالیہ بھیج پیر جٹا پنجم پر زیب سجادہ مرشد احمد سفیان گورایا ایڈوکیٹ کی زیر قیادت اور سجادہ نشیں پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کے زیر انتظام بعد نماز فجر قرآن خوانی، فاتحہ خوانی،ختم خواجگان کے بعد غسل مزار مبارک، چادرپوشی کے بعد صلوٰۃسلام پیش کیا گیا اختتام پر لنگر مرشدی کا اہتمام کیا گیاتھا۔عرس مبارک میں علماء مشائخ سمیت سماجی و سیاسی شخصیات شریک ہوئیں۔

Next Post

لیاری کراچی کی خواتین باکسرز سیجرمن قونصل جنرل متاثر

Fri Mar 3 , 2023
کراچی (پی پی آئی) جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر رودیگار لوٹز نے کہا ہے کہ لیاری کی خواتین باکسرز کا ٹیلنٹ دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا ہوں، امید ہے یہ پاکستان کا نام ملکی اور بین الاقوامی سطح پر روشن رکھیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق وہ ینگ لیاری باکسنگ کلب کے دورے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں […]